’عروج تک پہنچنا باقی ہے‘

اینڈریو سٹراس فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے چوبیس سال کے بعد آسٹریلیا کو اُس کے ملک میں تین ایک کے مارجن سے شکست دی ہے
وقت اشاعت

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ آسڑیلیا کو ایشز سیریز ہرانے کے بعد اُن کی ٹیم ابھی اپنے عروج تک پہنچ نہیں پائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اپنی حالیہ پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کی ٹیم کو جو اِس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے کو چیلنج کر سکتا ہے۔

سڑاس کا کہنا تھاکہ آسڑیلیا کو اُس کے ملک میں ہرانا انگلینڈ کا بڑا کارنامہ ہے۔

سڑاس کے مطابق اس کارنامے کے باوجود اُن کی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی آنے والے سالوں میں اپنے پورے عروج پر پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے چوبیس سال کے بعد آسٹریلیا کو اُس کے ملک میں تین ایک کے فرق سے شکست دی ہے۔

انگلینڈ نے تینوں میچوں میں آسڑیلیا کو ایک اننگز سے شکست دی اور یہ پہلا موقح ہے کہ آسڑیلیا کو اپنے ہی ملک میں پہلی بار اتنی ہزیمیت اٹھانی پڑی۔

اس کارنامے کو سرانجام دینے کے بعد سڑاس کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور موسمِ سرما میں انگلینڈ میں بھارت اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔

سڑاس کا کہنا تھا کہ ایشز سیریز جیتنے کے بعد برطانوی عوام نے اُ ن کی ٹیم سے بہت سی توقعات وابستہ کر لی ہیں اور اُن پر پورا اترنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنی ہو گی۔