ہوبارٹ: آسٹریلیا کی 46 رنز سے فتح

آسٹریلیا کی چار وکٹیں صرف تینتیس رنز پر گریں
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی چار وکٹیں صرف تینتیس رنز پر گریں
وقت اشاعت

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیانے انگلینڈ کو 46 رنز سے ہرا دیا۔ ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم پینتالیس اوورز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2011/01/85870/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> میچ کی تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2011/01/110121_england_australia_oneday_pics_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

آسٹریلیا کی بیلٹنگ کی اہم بات مارش کی سینچری تھی۔ انہوں نے ایک سو چودہ گیندوں میں ایک سو دس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی چار وکٹیں صرف تینتیس رنز پر گریں۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ چھ رنز کے مجموعی سکور پر گری جب واٹسن پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو دوسرا نقصان پندرہ رنز کے سکور پر ہوا جو ہیڈن بھی پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کلارک دس رنز اور ہسی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وائٹ اور مارش نے مل کر صورتحال کو سنبھالا۔ تاہم وائٹ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وکٹ کے نقصان پر ٹیم کا مجموعی سکور 133 رنز تھا۔

جلد ہی آسٹریلیا کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب سمتھ بغیر رن بنائے صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد دیگر دو وکٹیں محض نو رنز کے وقفے میں گریں۔ ہورٹز دو رنز پر اور لی صفر پر۔

مارش اور بولنگر نے مل کر ٹیم کو ایک بار پھر سہارا دیا اور دونوں نے سکور 142 سے 230 تک پہنچایا۔ بولنگر اور مارش دونوں 230 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ بولنگر نے تیس اور مارش نے 110 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کامیاب ترین بالر شہزاد اور ٹریملیٹ رہے جنہوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ بریسنن اور یاردی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹروٹ اور بیل نے بتیس بتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی پرائر تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سٹراس اور پیٹرسن آگے پیچھے اس وقت آؤٹ ہوئے جب مجموعی سکور 36 رنز تھا۔ سٹراس نے انیس رن اور پیٹرسن بغیر رن سکور کیے آؤٹ ہوئے۔

ٹروٹ بتیس اور بیل نے بھی بتیس رن سکور کیے۔ ٹروٹ اس وقت آؤٹ ہوئے جب مجموعی سکور 83 تھا اور 96 کے مجموعی سکور پر بیل آؤٹ ہوئے۔

مورگن اکیس رن بنا سکے جبکہ یارڈی بائیس پر آؤٹ ہوئے۔

بریسنن انیس، ٹریڈویل 16 اور شہزاد 2 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بولنگر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لی نے دو، سمتھ اور واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔