برسبین: آسٹریلیا کی اکیاون رنز سے جیت

انگلینڈ کے بالر واکیز نے چھ کھلاڑی آؤٹ کیے
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے بالر واکیز نے چھ کھلاڑی آؤٹ کیے
وقت اشاعت

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلا جانے والا پانچواں ایک روزہ میچ آسٹریلیا نے اکیاون رنز سے جیت لیا ہے۔

اس طرح آسٹریلیا نے سات ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار ایک سے ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انچاس اعشاریہ تین اوورز میں دو سو انچاس رنز بنائے تھے اور یوں انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے دو سو پچاس رنز کا ہدف ملا تھا۔

تاہم آسٹریلیوی بالرز کی نپی تلی بالنگ کی وجہ سے انگلینڈ کی ساری ٹیم پینتالیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو اٹھانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2011/01/85873/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کے ایک سو پینتالیس رنز پر نو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم آخری وکٹ کی شراکت میں تریپن سکور بنا جبکہ گیارہویں بلے باز فنِ نے پینتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے نمایاں بلے بازوں میں پیٹرسن اور بیل نے بلترتیب چالیس اور چھتیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر واٹسن جو آج بیٹنگ میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دیکھا سکے تھے نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بریٹ لی، بولنگر اور ہاسٹنگز نے دو دو جبکہ سمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے نمایاں بلے باز کلارک رہے جنھوں نے ایک سو دو گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے چون رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ہائیڈن اور ہسی نے بلترتیب سینتیس اور چونتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بالر واکیز نے پینتالیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈرسن، فنِ اور کولنگ وڈ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو اکیس رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے اس میچ میں فتح کے لیے آسٹریلیا کو تین سو رن کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بناسکی۔