کولمبو: ویسٹ انڈیز کو 278 کا ہدف

وقت اشاعت

سری لنکا کے شہر کولمبو میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایک روزہ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چیتنے کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کو شروع ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب دونوں اوپنر صفر کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ پچاس اوورز میں 277 رنز سکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا نے 75 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 54 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب دلشان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تھرنگا 39 رنز اور جے وردھنے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سنگاکارا 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد سمیراوارہ چار، کپوگیدرہ سترہ اور پریرا چھ رنز پر آؤٹ ہوئے۔

ہیرتھ دو اور مینڈس آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بین نے چار، براوو نے دو اور رامپال نے ایک وکٹ حاصل کی۔