شعیب، گل، کامران کے ڈوپ ٹیسٹ

وقت اشاعت
ورلڈ کپ سے قبل تین پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں شعیب اختر، کامران اکمل اور عمر گل شامل ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستانی ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے بتایا ’یہ معمول کی بات ہے اور میرے خیال میں ہر ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ کے دوران کسی نا کسی مرحلے پر ڈوپ ٹیسٹ ہو گا۔‘
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی کے میڈیا مینیجر سمیع الحسن نے کہا ’آئی سی سی ڈوپ ٹیسٹ پر تبصرہ نہیں کرتی۔‘
واضح رہے کہ شعیب اختر کا سنہ دو ہزار چھ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
شیعب اختر نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان وارم اپ میچ بھی نہیں کھیلے تھے۔















