،تصویر کا کیپشندلّی میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھلانے کا فیصلہ نیدرلینڈز کے لیے مہنگا ثابت ہوا
،تصویر کا کیپشنپہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے کرس گیل نے نہ صرف اسّی رنز کی اننگز کھیلی بلکہ سنچری شراکت بھی بنائی
،تصویر کا کیپشنولندیزی بولرز کو پہلی کامیابی سو رن دینے کے بعد ہی مل سکی
،تصویر کا کیپشنکیرن پولارڈ نے ورلڈ کپ 2011 کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔ وہ پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ستائیس گیندوں پر ساٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے
،تصویر کا کیپشننیدرلینڈز کی جانب سے سیلار نے تین وکٹیں حاصل کیں
،تصویر کا کیپشنسینئر بلے باز شیو نرائن چندر پال سے ایک بڑے سکور کی توقع تھی جس پر وہ پورا نہ اتر سکے
،تصویر کا کیپشنتاہم رام نریش سروان نے انچاس رنز کی اننگز کھیل کر اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کیا
،تصویر کا کیپشننیدرلینڈز کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور مدثر بخاری کا یہ ڈراپ کیچ اسی کی ایک مثال تھی
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی اننگز کے بعد میدان میں مچھر مار ادویات کا سپرے کیا گیا
،تصویر کا کیپشننیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اور ابتدائی دس اوورز میں ہی اس کی نصف ٹیم واپس پویلین لوٹ گئی
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈین بولر کیمار روچ نے ولندیزی بلے بازوں کو سنبھلنے نہیں دیا اور صرف ستائیس رن دے کر چھ وکٹیں لیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے
،تصویر کا کیپشنسپنر سلیمان بین نے نیدرلینڈز کے پہلے میچ کے سنچری میکر ڈوشکاٹے کی اہم وکٹ سمیت تین وکٹیں حاصل کیں