فٹبال کھلاڑی کارلوس پر جرمانہ عائد

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے چیئرمین خلدون الامبارک نے اطالوی فٹبال کلب اے سی میلان پر شاویز کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش پر تنقید کی ہے
،تصویر کا کیپشنانگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے چیئرمین خلدون الامبارک نے اطالوی فٹبال کلب اے سی میلان پر شاویز کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش پر تنقید کی ہے
وقت اشاعت

ارجنٹنائن سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کارلوس تاویز کو انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے نو اعشارہ تین ملین پاونڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے اس تنازعے کی وجہ سے کارلوس کو گزشتہ نومبر سے تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی۔

اس سے پہلے کارلوس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اعشاریہ دو ملین پاونڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے چیئرمین خلدون الامبارک نے اطالوی فٹبال کلب اے سی میلان پر شاویز کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش پر تنقید کی ہے۔

اگرچہ کارلوس کی پہلی ترجیح اے سی میلان ہی ہو گی تاہم خلدون نے کلب کے نائب صدر ادریانو گالیانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاویز اور اے سی میلان کے معاہدے کی باتیں قبل از وقت ہیں تاہم وہ پچیس ملین پاونڈ لینے کے بعد کارلوس کو جانے دیں گے۔

خلدون الا مبارک نے پہلی بار اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ابو ظہبی کے اخبار کو بتایا کہ اگر وہ اس ٹرانسفر کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کی بجائے ہماری شرائط کو پورا کرنے پر غور کریں۔

واضح رہے کہ کارلوس کا مانچسٹر سٹی کے موجود معاہدہ جون سنہ دو ہزار چودہ سے پہلے ختم نہیں ہو گا تاہم ارجنٹنائن سے تعلق رکھنے والے فٹبالر نے اپنے کلب کی جانب سے اکیس ستمبر سے کوئی میچ نہیں کھیلا۔

تاویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارلوس کو کبھی بھی پیسے کا لالچ نہیں رہا۔