بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دی تھی
،تصویر کا کیپشنسڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دی تھی
وقت اشاعت

میلبرن میں کھیلے جا نے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

<link type="page"><caption> میچ کیا تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/0/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2012/02/87468/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

بھارت کی جانب سے گوتھم گھمبیر نے چار چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست چھپن رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز ویران کوہلی رہے، انہوں نےتین کی مدد سے اکتیس رنز بنائے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے فینچ نے چار چوکوں کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز ویڈ رہے، انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے پروین کمار اور روہت شرما نے دو دو جبکہ ونے کمار اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دی تھی۔