ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی

وقت اشاعت

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں چوبیس رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے جیت لی۔

سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے دو سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/0/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2012/07/87647/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے ایک سو پندرہ گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز نکول رہے، انہوں نے بتیس گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پینتیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیسٹ نے چار، نارائن نے دو جبکہ سامی اور رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو چونسٹھ رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ نے ستر گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھپن رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز سیموئل رہے، انہوں نے چونسٹھ گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھیالیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے نارائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔