ایشز: انگلش ٹیم 205 رنز کے خسارے میں

انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 205 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 205 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں
وقت اشاعت

پرتھ میں تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے ہیں۔

دوسری دن کھیل کے اختتام پر ائین بیل اور بین سٹوکس کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب نو اور 14 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 205 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87889" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور کاربیری نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 85 رنز کے مجموعی سکور پر کاربیری 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پانچ رنز کے اضافے کے بعد انگلینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب جو روٹ صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان ایلسٹر کک نے 72 اور کاربیری نے 43 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے رائن ہیرس، شین واٹسن، پیٹر سڈل اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے 385 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ اور مچل جانسن نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

سنیچر کو میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 338 رنز کے مجموعی سکور پر سٹیون سمتھ 111 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے آخری چار بلے باز مجموعی سکور میں صرف 59 رنز کا کر سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ نے تین، جیمز اینڈرسن اور گریم سوان نے دو دو جب کہ بین سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پرتھ میں تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات سٹیون سمتھ کی عمدہ سنچری تھی۔ انھوں نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 103 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔ آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقعے پر 143 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

اس کے بعد سٹیون سمتھ اور بریڈ ہیڈن نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز بنائے۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز جب کہ برسبین ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دی تھی۔