کنگسٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

نیوزی لینڈ کے بلے باز جمی نیشم 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے بلے باز جمی نیشم 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے
وقت اشاعت

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 489 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر کریز پر کرس گیل اور کیرن پاول موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب آٹھ اور 11 رنز بنائے تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89361" platform="highweb"/></link>

اس سے پہلے کھیل کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات کین ویلمسن اور جمی نیشم کی شاندار سنچریاں تھیں۔

دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 113 اور 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلمان بین اور شین شلنگفرڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھن اور پیٹر فلٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف نو رنز کے مجموعی سکور پر پیٹر فلٹن ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 165 رنز کا اضافہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔