انگلینڈ کے اوپنر وارم اپ میں ناکام

معین علی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے
،تصویر کا کیپشنمعین علی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے
وقت اشاعت

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہونے والے ’وارم اپ‘ یا تربیتی میچ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر معین علی اور ایلکس ہیلز بلے بازی میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

انگینڈ کی ٹیم کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ کسی دوسرے اوپنر کی تلاش میں ہیں، لیکن معین علی اور ایلکس ہیلز پاکستان اے کے خلاف شارجہ میں وارم اپ میچ کے دوسرے دن دہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔

معین علی سات رنز بنانے کے بعد سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے اور اس دورے میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہیلز نو کے انفرادی سکور پر پہلی سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

افتخار احمد کی کارکردگی خاصی متاثر کن رہی
،تصویر کا کیپشنافتخار احمد کی کارکردگی خاصی متاثر کن رہی

ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر انگلینڈ کی ٹیم نے مجموعی طور پر صرف 16 رنز بنائے تھے۔ میچ کے پہلے دن پاکستان کی اے ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ وارم اپ میچ میں پورا دن ایک ٹیم بیٹنگ کرے گی اور دوسرے دن دوسری ٹیم کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیوں کو اپنے 15، 15 کھلاڑیوں کو آزمانے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی اس سیریز میں تین ٹیسٹ میچ ہوں گے اور اس سلسلے کا پہلا ٹیسٹ میچ منگل سے ابو ظہبی میں شروع ہو گا۔

پاکستان اے نے اس میچ میں سات بولروں کو آزمایا جن میں جنید خان، میر حمزا، احسان عادل، ظفر گوہر، ضیا الحق، محمد اصغر اور افتخار احمد شامل تھے۔