ٹرمپ کی ٹیم کے لیے ووٹنگ: ڈیموکریٹس کا بائیکاٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images and Reuters
امریکی سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں ڈیموکریٹ امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے جانے والے کابینہ کے دو اراکین کو ووٹ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس عمل کو معطل کر دیا جائے۔
ان اراکین کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے لیے ٹوم پرائس اور خزانہ کے لیے سٹیفن منوچن دونوں نامزد افراد کے مالیاتی امور کے بارے میں مزید تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔
ادھر اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے نامزد جیف سیشنز کے لیے کی جانے والی ووٹنگ بھی معطل کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو قائمقام اٹارنی جنرل کو صدر ٹرمپ نے اس لیے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا کیونکہ انھوں نے امیگریشن سے منتعلق حکم نامے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا تھا۔
فنانس کمیٹی میں شامل ڈیموکریٹ اراکین نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ نامزد امیدواروں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
جارجیا سے تعلق رکھنے والے ٹوم پرائس کا کو صحت اور عوامی سروسز کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر سٹیفن کے حوالے سے بھی تحفظات کا شکار ہیں جس کی وجہ ان کےبارے میں موصول ہونے والی رپورٹس ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ بینک ون ویسٹ کی بندش میں ملوث تھے۔




















