دنیا میں فوٹوگرافی کا طویل ترین مقابلہ

وقت اشاعت

دنیا کے سب سے لمبے عرصے تک چلنے والے فوٹوگرافی کے مقابلے میں انسانی تصاویر چھائی رہیں۔

مارگریٹ مچل
،تصویر کا کیپشندنیا کے سب سے لمبے عرصے تک چلنے والے فوٹوگرافی کے مقابلے میں انسانی تصاویر چھائی رہیں۔ مارگریٹ مچل نے سینٹ سکاٹ لینڈ میں اپنے بھتیجے کی تصویر کھینچ کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ منتظم زیلڈا نے کہا کہ ’مارگریٹ نے یہ تصویر دل سے بنائی ہے۔‘
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشناوون ہاروی اپنے کام میں نوجوانوں اور غیر معروف ثقافتی رجحانات پر توجہ دیتے ہیں۔ اس سیریز میں ایک ’لو رائڈرز‘ کے گروپ کی تصاویر لی گئی ہیں۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست منیسوٹا کے میلہ مویشیاں میں لوگ اپنے اپنے جانوروں کے ساتھ تصاویر کھنچوا رہے ہیں۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنویس بیل نے کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تاروں پر ٹنگا ایک شاپنگ بیگ دیکھا تو اسے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنمیتھیو ہیمن نے امریکی ریاست مونٹینا میں یہ تصویر کھینچی۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنکیٹنگا ہربرٹ نے کیوبا کے بیس بال کے کھلاڑی گولن روورک کی تصویر کھینچی۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنہیری بورڈن نے ڈاکٹر ہو کے اداکار پیٹر کیپالڈی کی یہ تصویر اس وقت کھینچی جب ان کی آنکھیں بند تھیں۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنامریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع نیاگرا فالز کی سیر کرنے والے سیاحوں کی یہ کشتی اینڈریو ارون کو بھا گئی۔
تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنایڈ واٹس کی بنائی ہوئی کتے کی پورٹریٹ بھی اس مقابلے میں جلوہ گر ہو رہی ہے۔ یہ نمائش لندن میں 13 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔