برطانیہ: لیبیا کے مسئلے پر نیا تنازعہ

وقت اشاعت
برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ لیبیا پر آئرش رپبلکن آرمی (آئی آر اے) کی بمباری کا نشانہ بننے والوں کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ یہ وہ لوگ تھے جو آئی آر اے کو لیبیا کی طرف سے فراہم کیے گئے بموں کا نشانے بے تھے۔
برطانوی حکومت پر بموں کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین نے لیبیا سے معاوضے کا مطالبہ کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا تھا۔
برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے اخبار سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کی ہے کہ ان کی طرف سے دباؤ نہ ڈالے جانے کی وجہ لیبیا کے ساتھ تیل کے معاہدے تھے۔
انہوں نے انکار کیا کہ وزراء نے اس لیے دباؤ نہیں ڈالا کہ لیبیا کے ساتھ یہ معاہدے کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔















