ایران وینزویلا سے تیل لے گا

شاویز اور نژاد
وقت اشاعت

ایران ایک معاہدے کے تحت وینزویلا سے یومیہ بیس ہزار بیرل تیل درآمد کرے گا۔ وینزویلا کے صدر نے یہ اعلان ایران کے دو روزہ دورے کے اختتام پر کیا۔

ایران کا شمار تیل برآمد کرنے والے اہم ممالک میں ہوتا ہے لیکن اس کے پاس تیل صاف کرنے سہولت نہیں ہے۔ ایرانی رہنماؤں نے وینزویلا کے سوشلسٹ صدر کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے حق میں بیان بھی دیے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور وینزویلا کے معاہدے کی مالیت چار سو پچاسی ملین پاؤنڈ ہیں۔ ایران کے دورے کے دوران صدر شاویز نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ بر اعظم جنوبی امریکہ میں امریکہ کی پالیسیاں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا جنوبی امریکہ فکری اور سیاسی انقلاب کے دور سے گزر رہا ہے۔

ایران پر اپنے جوہری عزائم ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ امریکہ صدر براک اوباما نے کہا کہ ایران کو چاہیے اس ماہ کے آخر تک مذاکرات شروع کرے یا پابندیوں کا سامنا کرے۔

مغربی ممالک کو شبہہ ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔