انڈیا میں حملے کا خطرہ: اسرائیل

وقت اشاعت
اسرائیل نے اطلاعات کے مطابق انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ ’اسلامی شدت پسند‘ ایک بار پھر انڈیا میں حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور حکام کے مطابق اسرائیل نے انڈیا سے کہا کہ ممبئی حملوں کی طرح کے حملے دوبارہ ہو سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی انسداد دہشت گردی یونٹ نے کہا ہے کہ جس گروپ نے ممبئئ حملے کیے تھے وہ اسرائیل یا مغربی ممالک سے آئے سیاحوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انڈیا نے پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ پر ممبئی حملوں کا الزام لگایا تھا۔
اے ایف پی نے اسرائیلی انسداد دہشت گردی یونٹ کی طرف سے خبر دی ہے کہ ممبئی حملے کرنے والا گروپ انڈیا بھر میں دوبارہ حملے کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اس گروپ کے نشانے پر خاص طور پر وہ مقامات ہیں جہاں سیاح جاتے ہیں۔















