صدر زرداری نیویارک پہنچ گئے

- مصنف, حسن مجتبٰی
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیو یارک
- وقت اشاعت
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے چونسٹھویں سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے اسفندیار ولی اور اپنے وزراء سمیت وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری امریکہ میں عید کے روز اتوار کی شام اپنے وفد کے ہمراہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پہنچے جہاں انکا استقبال کرنے کے لیے امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی اور اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب حسین عبد اللہ ہارون سمیت پاکستانی سفارتخانے کے عملدار اور حکمران پی پی پی کے مقامی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔
صدر زردراری کے وفد میں ان کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (ایے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اقتصادیات شوکت ترین، وزیر داخلہ رحمان ملک، صدر زرداری کے قریبی دوست اور قومی تعمیر نو بیورو کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم، ماحولیات کے وفاقی وزیر، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم اور صدر کے پرنسپال سیکرٹری سلمان فاروقی بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے نیویارک میں سفیر حسین ہارون نے دعوی کیا ہے کہ صدر زرداری قومی دولت بچاتے ہوئے پی آئی اے کی کمرشل پرواز میں آئے ہیں اور اپنے ہمراہ مختصر وزارتی وفد لائے ہیں۔
صدر زرداری امریکی اور پاکستانی سیکیورٹی کے سخت پہرے میں نیویارک میں مینھیٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں قیام کر رہے ہیں جہاں پیر کو ذاتی مصرفیاتاور اسابق صدر بِل کلنٹن سے ملاقات کے علاوہ منگل سے انکی زبردست سرکاری مصروفیات اور ملاقاتیں بتائی جا رہی ہیں جن میں فرینڈز آف پاکستانی ڈیموکریسی کے ممالک کا چوبیس ستمبر کو اجلاس پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ میزبانی میں ہورہا ہے جبکہ صدر زرداری پچیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
جنرل اسبملی کے اجلاس سے ہٹ کر اس موقع پر صدر زرداری کی ملاقات صدر اوبامہ سے بائیس ستمبر کو متوقع ہے جب امریکہ کے سابق صدر کلنٹن کی کلٹنن فاؤنڈیشن کی طرف سے کنلٹن گلوبل اینیشیٹو پروگرام کے تحت ایک سربراہ اجلاس نیویارک میں ہو رہا ہے جس میں صدر اوبامہ سمیت کئي ممالک کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ جنرل اسبملی کے اجلاس کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے درمیاں مذاکرات کا دروازہ پھر سے کھلنے کی ضمن میں ابتدائي طور دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ اور پھر وزراۓ خارجہ کے درمیاں ملاقاتوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے لیکن نیویارک میں بھارتی اور پاکستانی قونصل خانے کے ذرائع دونوں ممالک کی میڈیا کو ایسی ملاقاتیں آگے بڑھنے کے بارے میں خود کو زیادہ پُر امید نہیں بتا رہے۔
صدر زرداری کی مختلاف مصرفیات اور اجلاسوں میں شرکت کے دوران نیویارک میں ایک پاکستانی تنظیم پاک یو ایس فریڈیم فورم نے صدر زرداری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے- بی بی سی سے بات کرتے ہوۓئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل شاہد کامریڈ نے کہا کہ صدر زرداری کو استعفی دینا چاہیے کیونکہ وہ این آر او کے راستے اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’فرینڈز آف پاکستان'‘ میں ایسے ممالک بھی شمال ہیں جو پاکستان میں جمہوریت کے نہیں جنگ کے دوست ہیں۔















