او آئی سی کا فیصلہ رد کرتے ہیں:انڈیا
بھارت نے او آئی سی کی طرف سے کشمیر کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
بھارت وزارت خارجہ نے کہا کہ کشمیر پر خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔
بھارت وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی نے اپنے فیصلے میں بھارتی موقف کی سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ وزارت خارجہ نے کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور او آئی سی کو کوئی حق نہیں کہ وہ بھارت کے معاملات میں مداخلت کرے۔
او آئی سی نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے سعودی عرب کے شہری عبداللہ بن عبدالرحمن ال بکر کو جموں و کشمر کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔
کشمیر حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی ممالک کی طرف سے کشمیر کےلیے خصوصی ایلچی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایکملدین احسانگلو نے کہا ہے کہ او آئی سی ایلچی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایکملدین احسانگلو نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب او آئی سی نے جموں اور کشمیر کےلیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔
او آئی سی نے ایک سعودی شہری عبداللہ بن عبدل رحمن ال بکر کو جموں کشمیر کے لیے خصوصی ایلچی بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔
حریت کانفرنس کےچیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے امید کا اظہار کیا ہے کہ او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی سے مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل ہو سکے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشیمر کے لیے او آئی سی کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت نے ماضی میں او آئی سی کے ایلچی کو کشمیر میں جانے کی کبھی اجازت نہیں دی ہے۔



















