امریکہ: خیراتی ادارے کے خلاف کارروائی

- مصنف, حسن مجتبیٰ
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک
- وقت اشاعت
امریکہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایک مسلم خیراتی ادارے کے زیرِ اہتمام چلنے والی چار مساجد اور نیو یارک میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو بند کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔
وکلاء کے مطابق العاوی فاؤنڈیشن غیر قانونی طور پر ایک بینک میلی کو رقوم فراہم کر رہی تھی۔ یہ بینک ایرانی حکومت کی ملکیت ہے۔
اس بینک پر الزام ہے کہ یہ ایران کے جوہری پروگرام کو فنڈ کرتا رہا ہے۔ امریکی شہریوں پر اس بینک کے ساتھ کسی طرح کا لین دین کرنے کی ممانعت ہے۔
جب تک مقدمہ چل رہا ہے مساجد اور آفس ٹاور کھلے رہیں گے۔
ابتدائي اطلاعات کے مطابق، جمعرات کی صبح نیویارک پولیس اور امریکی سیکیورٹی اداروں نے مرکزی علاقے مینہیٹن کے ففتھ ایونیو پر ایک چھتیس منزلہ عمارت پر چھاپہ مارا ہے جو العاوی فاؤنڈیشن کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے العاوی فاؤنڈیشن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔
العاوی فاؤنڈیشن سینٹر انیس سو ستر کی دہائي میں ایران کے شہنشاہ کی طرف سے ملنے والی امداد سے تعمیر کروایا گیا تھا۔
العاوی فاؤنڈیشن کے لیے بتایاجاتا ہے کہ وہ کئي اسلامی تنظیموں کے علاوہ امریکہ کے انتہائي معتبر تعلیمی اداروں ہارورڈ یونیورسٹی او جارجیا یونیورسٹی کو بھی عطیات دیتا رہا ہے۔
پیر کے بڑے چھاپوں میں ابتک کوئي گرفتاری نہیں بتائي گئي۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















