یورپ: شدید سردی سے اسّی افراد ہلاک

فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنشدید برفباری نے مواصلات کے نظام کو متاثر کیا ہے
وقت اشاعت

یورپ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں پچھلے تین روز میں اسّی افراد سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے سفر کو بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں پولینڈ میں ہوئی ہیں جہاں انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے بیالیس افراد ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ جرمنی میں بھی درجہ حرارت منفی تینتیس سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف یوکرین میں ستائیس افراد ہلاک ہوئے۔

فن لینڈ، جرمنی اور آسٹریا میں ٹریفک حادثات میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے۔

پولینڈ میں جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ سے گر گیا ہے پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے لوگوں کی مدد کریں جو کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ خیال رہے کہ پولینڈ میں ہلاک ہونے زیادہ تر افراد بے گھر تھے۔

موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ برطانیہ اور یورپ کے درمیان یورو ٹنل کے ذریعے چلنے والی یورو سٹار ٹرین سروس بجلی کے نظام میں خرابی پیدا ہو جانے کے باعث تاحال دوبارہ شروع نہیں ہو سکی ہے۔ بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث چھ ٹرینوں کی آمد و رفت رکنے کی وجہ سے پچپن ہزار افراد کو سفر منسوخ کرنا پڑا۔

یورو سٹار کا کہنا ہے کہ وہ منگل کے روز محدود پیمانے پر سروس چلائیں گے اور اس پر صرف وہ لوگ ہی سفر کر پائیں گے جن کی بکنگ ہفتہ اور اتوار کے روز کی تھیں۔

پیر کے روز برٹس ایئر ویز نے لندن کے ائرپورٹ ہیتھرو سے تمام اندرونی اور یورپ کے مختلف ممالک کو جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔ برطانیہ کے دیگر ہوائی اڈے مکمل طور پر بند رہے۔

فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیئم میں ہوائی اڈے کے حکام رن وے کو برف سے صاف کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔

حکام کے مطابق جرمنی کے تیسرے بڑے ائیرپورٹ ڈیوڈرالف کو شدید برفباری کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

بلجیم کے تین بڑے ائیر پورٹس برسلز، چارلیواور لیج کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایمسڑڈیم کے شپیول ایئرپورٹ سے بھی متعد پروازوں کی منسوخی کی اطلاعات ہیں۔برطانیہ میں مانچسٹر ائیرپورٹ پرتعنیات عملے نے پروازوں کو نوے منٹ تک معطل کر کے رن وے سے برف ہٹانے کا کام سرانجام دیا۔

بارش نے بلجیم اور اٹلی کے درمیان ٹرین سروس کو بھی متاثر کیا ہے۔