’دراندازی‘ پر چھ فلسطینی ہلاک

اسرائیلی حملہ
،تصویر کا کیپشناسرائیل نے چند روز قبل بھی غزہ پر بمباری کی تھی
وقت اشاعت

اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوج نے دو مختلف حملوں میں چھ فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔تین فلسطینی غزہ میں اور تین دیگر مغربی کنارے پر مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تین مشبتہ فلسطینی افراد جو غزہ سے اسرائیل میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے وہ ایک فضائی حملہ میں مارے گئے ہیں۔

ادھر فلسطین میں ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ صدر محود عباس کی تنظیم فتح سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسند مغربی کنارے کے شہر نبلس میں میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کئی ماہ بعد اس قسم کا تشدد بڑھکا ہے۔ یہ ہلاکتیں ایک یہودی آباد کار کی ہلاکت کی بعد ہوئی ہیں جسے فلسطینی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے پر ہلاک کردیا تھا۔

اس ہلاکت کی ذمہ داری بھی فتح گروپ کے ’الاقصی شہداء بریگیئڈ‘ نے قبول کر لی تھی۔

گزشتہ آٹھ ماہ میں اسرائیل فوج کی طرف سے مغربی کناے پر اس طرح کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ اس حملہ کے متعلق اسرائیلی فوج کی طرف سے ابھی کوئی بھی بیان سامنے نہیں آيا ہے۔

تشدد کے یہ واقعات غزہ میں جنگ کے ایک برس پورے ہونے کے محض ایک روز قبل ہوئے ہیں۔ اس جنگ میں چودہ سو فلسطینی اور صرف تیرہ اسرائیلی مارے گئے تھے۔