سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد سے خطرہ

بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد نے اردن کی تاریخی جگہ کو خراب کردیا ہے
،تصویر کا کیپشنبڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد نے اردن کی تاریخی جگہ کو خراب کردیا ہے
وقت اشاعت

برطانیہ کے وینڈرلیسٹ ٹریول میگزین نے ان آٹھ تاریخی مقامات کی نشاندہی کی ہے جو نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے نہیں بلکہ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔

ان مقامات میں اردن کی واڈی رم صحرائی وادی اور ہندوستان کی ریاست راجھستان میں واقع گولڈن فورٹ آف جئسالمیر شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق اردن کے سیاحتی مقام واڈی رم میں سہولیات بہت محدود ہیں جس کی وجہ سے وہاں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد اور پیدل چلنے کی وجہ سے صحرا کا یہ سخت حصہ اب نرم گودے میں تبدیل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اس تاریخی مقام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

برطانوی میگزین کے مطابق چینی میں ینگشو جو دریا کے کنارے ایک تفریقح مقام تھا جو سالانہ تیس لاکھ سیاحوں کی آمد کی وجہ سے وجود برقرار نہیں رکھ سکا ہے۔

میگزین نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہجوم سے بچنے کے لیے زمبابوے کے صحرا کا سفاری ٹرپ کریں یا شمال مشرقی تھائی لینڈ میں میں واقع کمیئر کے کھنڈرات کا دورہ کریں۔