اوباما نومبر میں بھارت جائیں گے
امریکی صدر براک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس نومبرمیں بھارت کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم منموہن سنگھ نےگزشتہ برس براک اوباما کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔
براک اوباما نے امریکہ کے دورے پر آئے بھارتی حکام کو واشنگٹن میں بتایا کہ دلی کے ساتھ مضبوط تعلقات اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اُن کا کہنا تھا ’امریکہ اور بھارت کے تعلقات یکساں نوعیت اور حیثیت کے ہیں کیونکہ ہمارا تعلق دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں سے ہے‘۔
دریں اثناء بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے امریکی سرمایہ کاروں کو اُن کے ملک میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے سست عمل پر امریکی سرمایہ کار فکر مند ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت اور امریکہ نے حالیہ برسوں کے دوران دفاع اور تجارت سے متعلق کئی معاہدوں ہر دستخط کیے ہیں۔
سنہ دو ہزار آٹھ میں امریکہ اور بھارت کے درمیان سویلین جوہری تعاون کا معاہدہ ہوا تھا۔
اِس معاہدے کے تحت بھارت امریکہ کی سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور فیول تک رسائی حاصل کرے گا جبکہ امریکہ بھارت کی سویلین ٹیکنالوجی کا معائنہ کر سکے گا۔
بھارت اور امریکہ کے درمیان سنہ دو ہزار آٹھ میں چالیس بلین ڈالر کی تجارت ہوئی تھی جو چین اور یورپ کے مقابلے میں اب بھی کم ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















