فٹ بال میچ: سفار تکاروں کے درمیان شرط

وقت اشاعت

لندن اور واشنگٹن میں موجود سفارت کاروں نے برطانیہ اور امریکہ کے درمیان سینچر کو ہونے والے فٹ بال میچ پر شرط لگائی ہے۔

برطانوی فٹ بال ٹیم فائل فوٹو

شرط کے مطابق ہارنے والا سفارت کار جیتنے والے سفارت کار کو کھانا کھلائے گا۔

یہ شرط امریکی سفیر لیوس سسمین اور برطانوی سفیر سر نائیجل شنوالڈ کے درمیان اُن کے معاونت کاروں کے ذریعے لگی۔

پولیٹیکو ڈاٹ کام کے مطابق سر نائیجل کے پریس سیکرٹری مارٹن لونگڈن نے لندن میں قائم امریکن ایمبیسی کے فلپ بریڈن کو خط لکھا۔

خط کے مطابق مارٹن لونگڈن نے فلپ بریڈن سے کہا ’امریکہ جیسی غیر معمولی قوم کے سفیر جنہوں نے یہ شرط لگائی کے اعتماد نے مجھے متاثر کیا ہے۔‘

بریڈن نے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ سچ ہے کہ ہماری فٹ بال کی تاریخ آپ کی ٹیم کی طرح زیادہ لمبی اور روشن نہیں ہے، تاہم دوسری جنگِ عظیم کےدوران جس طرح ہمارے جرنیلوں نے بے مثال تکنیک کے ذریعے جلد ہی صورتِ حال پر قابو پا لیا تھا اِسی طرح ہم فٹ بال میچ میں ایسا ہی کریں گے۔‘

واشنگٹن میں قائم برٹش ایمبیسی کا سٹاف، اُن کی فیملیز اور چند امریکی، برطانیہ اور امریکہ کے درمیان ہونے والا فٹ بال میچ بڑی سکرین پر دیکھیں گے۔