برازیل: مسیح کے مجسمے کی مرمت مکمل

وقت اشاعت
برازیل کا مشہور خصرت عیسیٰ کا مجسمہ مرمت کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آیا ہے۔ اس کی مرمت پر چار ملین ڈالر سرف ہوئے ہیں۔
ریو ڈی جنیرو میں واقع اس مجسمے کی مرمت پر چار ماہ کا عرصہ لگا۔ اس مجسمے میں پانی کی وجہ سے دراڑیں پڑ گئی تھیں۔
اس کی دوبارہ رونمائی پر برازیل کی فٹ بال ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس مجسمے کو سبز اور زرد روشنیاں ڈالی گئیں۔
یاد رہے کہ یہ مجسمہ ایک سو پچیس فٹ بلند ہے اور اس کو دیکھنے کے لیے ہر سال دو ملین سیاح آتے ہیں۔ یہ مجسمہ اسّی سال پرانا ہے۔
آرچ بشپ اُرانی یاؤ نے کہا کہ یہ نہ صرف ریو ڈی جنیرو بلکہ برازیل کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
اس مجسمے کی مرمت ڈیڑھ سو مزدوروں نے مکمل کی جبکہ اس پر لگی لاگت حکومت اور نجی عطیات کے ذریعے پوری کی گئی۔















