ایران: فوجی پریڈ میں دھماکہ، گیارہ ہلاک

وقت اشاعت

ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر میں ایک فوجی پریڈ کے دوران دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شمال مغربی ایران کے شہر ماہ آباد میں فوجی پریڈ کے دوران ہوا ہے۔

ایران کے شہر مغربی آزربائیجان کے گورنر واحد جلال زادہ نے اس دھماکے کے بعد ایرانی سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے ایرانی انقلاب کے دشمن گروہوں پر الزام عائد کیا۔

ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

گورنر کے مطابق دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں عورتیں اور بچے کھڑے فوجی پریڈ دیکھ رہے تھے۔

’یہ دھماکہ اس جگہ سے پچاس میٹر کے فاصلے پر ہوا جہاں دو اعلیٰ افسران کی اہلیہ کھڑی تھیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکے میں بیس افراد سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں چار کی حالت نازک ہے۔