’جنوبی سوڈان کو حقِ آزادی ‘

امریکی سینیٹر جان کیری
،تصویر کا کیپشنامریکی پیغام جان کیری نے پہنچایا
وقت اشاعت

امریکہ نے سوڈان سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے جنوبی حصے کی آزادی کے سوال پر ریفرنڈم طے شدہ وقت پر کروا دے تو وہ اس کا نام دہشتگردی کو فروغ دینے والی ریاستوں کی فہرست سے جلد نکال دے گا۔

سوڈان میں ملک کے جنوبی حصے کے لوگ طے شدہ پروگرام کے مطابق جنوری میں ملک سے علیحدگی کے سوال پر اپنی رائے دیں گے۔ امریکہ نے سوڈان سے کہا ہے کہ وہ یہ ریفرنڈم وقت پر اور شفاف انداز میں منعقد کروائے۔

امریکہ کی طرف سے یہ پیشکش سینیٹر جان کیری نے سوڈان کے حکام تک پہنچائی۔ امریکہ کے صدر براک اوباما کی طرف سے اس پیغام کا مقصد سوڈان میں ریفرنڈم کے راستے میں حائل ممکنہ رکاوٹیں ختم کرنا ہے۔

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا اسرار ہے کہ ریفرنڈم اپنی مقررہ تاریخ نو جنوری کو ہی ہونا چاہیں۔

جنوبی سوڈان میں آزادی کے بارے میں رائے شماری کے ساتھ ہی ملک کے تیل سے مالا مال حصے ابیی سے بھی رائے لی جائے گی کہ وہ شمالی سوڈان کا حصہ بننا چاہتا ہے یا جنوبی سوڈان کا۔