فیس میں اضافہ، طلبہ کا احتجاج

وقت اشاعت

فیس میں اضافہ، طلبہ کا احتجاج

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں یونیورسٹیوں کی ٹیوشن فیس میں نمایاں اضافے کے خلاف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے دارالحکومت لندن میں یونیورسٹیوں کی ٹیوشن فیس میں نمایاں اضافے کے خلاف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طلبہ پر مشتمل جلوس حکمراں جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے رک گیا اور چند مظاہرین مشتعل ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنجھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طلبہ پر مشتمل جلوس حکمراں جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے رک گیا اور چند مظاہرین مشتعل ہو گئے۔
کئی مظاہرین عمارت کے شیشے توڑ کر عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے سامنے اپنے کچھ پلےکارڈ بھی جلائے۔
،تصویر کا کیپشنکئی مظاہرین عمارت کے شیشے توڑ کر عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے سامنے اپنے کچھ پلےکارڈ بھی جلائے۔
شام تک پولیس نے عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
،تصویر کا کیپشنشام تک پولیس نے عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
طلبہ تنظیم نیشنل یونین آف سٹوڈنٹس کے صدر نے اس توڑ پھوڑ اور تباہی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’ہماراایک پُر امن احتجاج تھا، کچھ لوگوں نے اس کو ہائی جیک کر لیا ہے‘۔
،تصویر کا کیپشنطلبہ تنظیم نیشنل یونین آف سٹوڈنٹس کے صدر نے اس توڑ پھوڑ اور تباہی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’ہماراایک پُر امن احتجاج تھا، کچھ لوگوں نے اس کو ہائی جیک کر لیا ہے‘۔
ٹوری پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی مخلوط حکومت نے سنہ 2012 سے یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ دوگنی سے زیادہ ہوجائیں گی۔
،تصویر کا کیپشنٹوری پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی مخلوط حکومت نے سنہ 2012 سے یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ دوگنی سے زیادہ ہوجائیں گی۔
اس کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھی تقریباً چالیس فیصد کی کٹوتی کی جا رہی۔
،تصویر کا کیپشناس کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھی تقریباً چالیس فیصد کی کٹوتی کی جا رہی۔