چین: انٹرنیٹ کیفے میں دھماکہ، چھ ہلاک

وقت اشاعت
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ گویزہو میں انٹرنیٹ کیفے میں ہونے والے ایک دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کا کہنا ہے کہ کیئلی شہر میں انٹرنیٹ کیفے جو ایک پل کے نیچے واقع تھا دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ٹیلی ویژن پر نظر آنے والے مناظر میں امدادی کارکن کیفے کے ملبے کو ہٹا رہے ہیں۔
چینی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق وہ ان اطلاعات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ قریب میں ’دھماکہ خیز اور آتش گیر مواد‘ کا زخیرہ کیا گیا تھا۔















