امریکی فوجی ڈاکٹر کا کورٹ مارشل

وقت اشاعت
امریکہ میں صدر براک اوباما کی صدارت پر سوال اٹھاتے ہوئے افغانستان میں خدمات انجام دینے سے انکار کرنے پر ایک فوجی ڈاکٹر کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ کرنل ٹرینس لکن نے افغانستان اس وجہ جانے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ براک اوباما امریکہ کے صدر بننے کی شرائط پر پورے نہیں اترتے۔
امریکہ کے آئین کے مطابق کوئی شخص جو پیدائشی طور پر امریکی نہیں ہے امریکہ کے صدر نہیں بن سکتا۔
امریکہ میں کچھ لوگ کا خیال ہے کہ براک اوباما یہ شرئط پوری نہیں کرتے اور ایسے لوگوں کے گروہ کو ’برتھر مومنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
براک اوباما نے اپنی دستاویزات میں ہوائی میں پیدا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل ٹرینس لکن کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔















