قندوز: چار خودکش بمباروں کا حملہ

فائل فوٹو، ہلمند میں فوجی
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی چانسلر نے سنیچر کو قندوز کا دورہ کیا تھا
وقت اشاعت

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں چار خودکش بمباروں کے فوجی بھرتی کے ایک مرکز پر حملے میں کم از کم چار افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ایک کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مرکز کے اندر ہے اور اس کی سکیورٹی فورسز سے لڑائی جاری ہے۔

دریں اثناء دارالحکومت کابل میں پولیس کے مطابق افغان فوجیوں کی ایک گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

اب تک اس واقعے میں ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے اور اس دوران اس کا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

کابل میں گزشتہ سات ماہ کے دوران یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔

جرمنی کی چانسلر نے سنیچر کو قندوز کا دورہ کیا تھا۔