کابل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے کے بعد کا منظر: تصاویر
،تصویر کا کیپشنکابل میں ایک بس پر خودکش حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل بس سے ٹکرا دی۔
،تصویر کا کیپشنیہ حملہ مغربی کابل میں شاہراہِ علاؤالدین پر کیا گیا اور بس میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکار سوار تھے۔
،تصویر کا کیپشندھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کی دی گئیں۔
،تصویر کا کیپشندھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی پگڑیاں اور جوتے جائے وقوعہ پر پڑے ہیں
،تصویر کا کیپشنہلاک شدگان اور زخمیوں کے خون کے نشانات بس کے قریب کھڑی ریڑھی پر نمایاں ہیں
،تصویر کا کیپشندھماکے کے بعد افغان اہلکار جائے حادثہ کو دھو رہے ہیں