کابل:خودکش حملے میں چار ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے مطابق ایک بس پر خودکش حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ مغربی کابل میں شاہراہِ علاؤالدین پر کیا گیا۔
<link type="page"><caption> کابل میں خودکش دھماکہ: تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2011/01/110112_pics_kabul_attack_zs.shtml" platform="highweb"/></link>
حکام کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل بس سے ٹکرا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بس میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکار سوار تھے۔ انھوں نے بتایا کہ خودکش حملے میں مرنے والوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں جب کہ خفیہ ایجنسی کے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملے کے نتیجے میں بس اور قریب میں موجود دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کی دی گئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزرات داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے کی جگہ کے نزدیک افغان پارلیمنٹ، وزارتوں کے دفاتر اور غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















