سترہ برس کی ڈانسر سے تعلقات؟ برلسکونی سے تحقیقات

اٹلی میں استغاثہ نے کہا ہے کہ ملک کے وزیرِ اعظم سیلویو برلسکونی کے خلاف نائٹ کلب کی ایک سترہ سالہ ڈانسر سے تعلقات کی بنا پر تحقیقات ہو رہی ہے۔
وزیرِ اعظم برلسکونی کے بارے میں شبہہ ہے کہ انھوں نے مراکو کی سترہ سالہ دوشیزہ کو پولیس کی تحویل سے رہا کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔
سترہ برس کی اس ڈانسر کے لیے اپنا منصب استعمال کرتے ہوئے رعایت حاصل کرنے کے الزام کے علاوہ بعض اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ وزیرِ اعظم برلسکونی کے خلاف کم عمر لڑکیوں کی جسم فروشی کے الزامات کے حوالے سے بھی انکوائری ہو رہی ہیں۔
چوہتر سالہ وزیرِ اعظم کے وکلاء کہتے ہیں کہ ان کے مؤکل کے خلاف الزامات نا معقول اور بے بنیاد ہیں۔
مسٹر برلسکونی نے کچھ عرصہ قبل یہ تسلیم کیا تھا کہ انھوں نے (نائٹ کلب کی ڈانسر روبی) کی جانب سے پولیس بلائی تھی لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
روبی ڈانسر جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ وزیرِ اعظم کی طرف سے گزشتہ سال دی گئی پارٹیوں میں شریک ہوتی رہیں، انکار کرتی ہیں کہ انھوں نے وزیرِ اعظم کے ساتھ سیکس کیا۔
روبی سے چوری کے الزامات پر بھی تفتیش ہو رہی ہے۔ یہ الزامات اس وقت سے متعلق ہیں جب وزیرِ اعظم نے ان کی جانب سے پولیس بلائی تھی۔
وزیرِ اعظم نے بظاہر پولیس سے یہ کہا تھا کہ روبی مصر کے صدر حسنی مبارک کی رشتہ دار ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

یہ مقدمہ اس وقت لوگوں کے سامنے آیا جب گزشتہ برس نومبر میں استغاثہ نے میلان پولیس کے سربراہ سے وزیرِ اعظم برلسکونی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں پوچھ گچھ کیں۔
جمعہ کو ایک بیان میں میلان کے استغاثے کے وکلاء نے کہا کہ انھوں نے وزیرِ اعظم کے نام سمن جاری کروائے ہیں اور انہیں کہا ہے کہ وہ آئیں اور سوالوں کا جواب دیں۔
وزیرِ اعظم برلسکونی کہتے ہیں کہ انھوں بائیں بازو کے وکلاء نشانہ بنا رہے ہیں۔



















