سپین میں کوڑے سے تیار ہوٹل کھل گيا

سپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں کوڑے یا فضلات سے تیار کیے گئے ایک ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اس کا نام ’بیچ گاربیج ہوٹل‘ ہے جس کی دیواریں یورپ میں سمندری لہروں سے اکٹھا ہوئے کوڑے اور کوڑے دانوں میں جمع ہوئے کچرے سے ڈھکی ہیں۔
اس کی تعمیر میں پرانی اشیاء کے بازار سے خریدی گئی چیزیں بھی استعمال کی گئي ہیں۔
جرمنی کے ایک فنکار نے پانچ کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کو سلاؤ کے مرکزی پلازہ میں بنایا ہے جہاں سیاحت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی سیاحت پر ایک میلہ لگایا گیا ہے۔
جرمن فنکار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس سے یورپ میں سیاحت سے بڑی مقدار میں جمع ہونے والے کوڑے کی طرف توجہ مبذول کرا سکیں گے۔
انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’میں نے بیچ گاربیج ہوٹل بنایا کیونکہ سمندروں میں ہی سب سے زیادہ کوڑا پھینکا جاتا ہے۔‘
اس عارضی ہوٹل میں پائے جانے والی تیس سے چالیس فیصد تک اشیاء برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین کے ساحلوں سے ملی ہیں۔
اس پروجیکٹ کی ترجمان روز کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد سیاحت کی صنعت جو تصویر پیش کرتی ہے اس سے برعکس ایک دوسری تصویر پیش کرنا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’ ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کہ اگر ہم نے اپنے ساحلوں کو صاف نہیں کیا تو ہماری چھٹیوں کا کیا ہونے والا ہے۔‘



















