،تصویر کا کیپشنمصر میں مبارک مخالف مظاہرے زور پکڑ گئے ہیں اور فوج نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین پر گولی نہیں چلائے گی
،تصویر کا کیپشنمصر میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی ملک چھوڑ رہے ہیں۔ تصویر میں ایک امریکی خاندان قاہرہ سے ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچا ہے
،تصویر کا کیپشننیو یارک میں مصری باشندے اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے صدر مبارک کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنمصر میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ منگل کو لاکھوں لوگ صدر مبارک کے خلاف مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنہالی وڈ اور مصری فلموں میں کام کرنے والے اداکار عمر شریف قاہرہ میں اپنے گھر کے بالکونی سے فوجی ہیلی کاپٹر کو اڑتا ہوا دیکھ رہے ہیں
،تصویر کا کیپشناگرچہ حسنی مبارک نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا ہے لیکن مصری عوام ابھی بھی اس سے خوش نہیں ہیں
،تصویر کا کیپشنمصری نیشنل گارڈ برسرِ اقتدار جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے جلے ہوئے دفتر کے باہر پہرہ دے رہا ہے
،تصویر کا کیپشنحسنی مبارک کے خلاف عوام کی نفرت اس پوسٹر سے عیاں ہوتی ہے جو یہ شخص اٹھائے کھڑا ہے
،تصویر کا کیپشناگرچہ مصر کی یہ دو ممیوں کو ہزاروں سال کے مدو جزر کچھ نہ کر سکے لیکن مصر میں سات روز کے مظاہروں نے ان کا یہ حال کر دیا ہے۔ مصر کے قومی عجائب گھر میں لوٹ مار کرنے والوں نے یہ نادر ممیاں توڑ ڈالیں