ملاوی، ریاح خارج کرنے کے قانون پر بحث

ملاوی میں عدالت کے دو سینیئر حکام اس بات بحث کر رہے ہیں کہ حکومت نے ہوا کو خراب کرنے کا جو بل پیش کیا اس کے تحت پبلک میں ریاح کے اخراج پر پابندی عائد ہوتی ہے یا نہیں۔
ملک کے جسٹس کے وزیر جیورج چوپنڈا کا کہنا ہے کہ کہ اس نئے بل سے پبلک میں ریاح خارج کرنا آلودگی پیدا کرنے جیسا جرم ہوگا اور اس سے عوام میں شائستگی بڑھےگی۔
انہوں نے ایک مقامی ریڈیو کو بتایا ’جب آپ کو ہوا خارج کرنی ہو تو اس وقت آّپ ٹوائیلٹ جائیں۔‘
لیکن سولیسٹر جنرل اینتھونی کمانگا نے ان کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوا کو خراب کرنے کا مطلب آلودگی پھیلانا ہے۔ ’میری یہ سمجھ سے یہ باہر ہے کہ کوئی بھی عقلمند یا حساس شخص پبلک میں ریاح کے اخراج کو مجرمانہ فعل کیسے تعبیر کر سکتا ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے متعلق قانون میں ممنوعہ شکیں انیس سو تیس سے ہی موجود ہیں۔
ملک کا ’لوکل کورٹ بل‘ کچھ اس طرح ہے '' کوئی بھی شخص جو کسی بھی رہن سہن کی جگہ، یا پھر پڑوس میں، یا عام راستے پر چلتے ہوئے فضاء کو خراب کرے گا جس سے عوام کی صحت کو نقصان پہنچتا ہو تو وہ غلط کام کرنے کا مرتکب ٹھہرایا جائے گا۔‘
مسٹر چیپنڈا، جو ایک وکیل ہیں، کا کہنا ہے کہ اس قانون کی جو بھی مخالفت کریگا اس سے مقامی چیفس نمٹیں گے۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کیا کہ کوئی اس پر بھی زبردستی کر سکتا ہے تو انہوں نے کہا یہ بالکل ویسے ہی جیسے عوامی جگہوں پر پیشاب کرنے کے منع کرنے کا قانون ہو۔















