گراسمین پاکستان، افغان کے لیے نئے ایلچی

مارک گراسمین
،تصویر کا کیپشنمارک کو سفارتی کاری کا زبردست تجربہ ہے
    • مصنف, سٹیو کنگسٹن
    • عہدہ, بی بی سی نیوز، واشنگٹن
  • وقت اشاعت

ایک امریکی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سابق امریکی سفارتکار مارک گراسمین کو پاکستان اور افغانستان کے خطے کے لیے امریکہ کا نیا خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

گزشتہ دسمبر میں اس خطے کے لیے معروف امریکی ایلچي رچرڈ ہولبروک کے انتقال کے بعد ان کا انتخاب کیا گيا ہے۔

امکان ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اس ہفتے کے اواخر میں ان تقرری کا اعلان کریں گی۔

مارک گراسمین نے امریکی وزارت خاررجہ میں تقریبا تیس برس تک کام کیا ہے۔ وہ ترکی میں امریکی سفارت کار اور وزارت خارجہ میں یوروپی امور کے لیے معاون سیکریٹرری رہ چکے ہیں۔

گیارہ ستمبر کے حملے کے بعد انہوں نے کوسو کی جنگ میں امریکہ کی براہ راست شراکت میں مدد کی تھی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی مدد کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔

لیکن اب افغانستان جیسی صورت حال میں انہیں زبردست چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ امریکی قیادت طالبان کے سات مفاہت چاہتی تاکہ اس برس پہلی بار وہ اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا عمل شروع کر سکے۔

پاکستان کے ساتھ بھی انہیں نئے سرے سے روابط اور رشتے پیدا کرنے ہوں گے جو ایک امریکی افسر کے دو پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کے بعد سے تقریبا بکھر چکے ہیں۔

انہیں اس علاقے کے امور سے نمٹنے کے لیے جو بھی طریقہ کار اپنا ہوگا اس کے لیے انہیں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے وزارت خارجہ سے ربط میں رہنا ہوگا اور امریکی کانگریس کے تئیں بھی وہ جوابدہ ہوں گے۔

ان کے پیش رو رچرڈ ہولبروک ایک سخت قسم کے انسان تھے جن کے وہائٹ ہاؤس سے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے تھے