جرمن چانسلر سکیئنگ کرتے ہوئے زخمی

وقت اشاعت
جرمن چانسلر انگیلا میرکل سوئٹزرلینڈ میں سکی اِنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئی ہیں اور ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
انگیلا میرکل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر اگلے کم از کم تین ہفتوں تک بستر پر رہیں گی اور ان کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی جائیں گی۔
ہڈی ٹوٹنے کے لیے علاوہ جرمن چانسلر کو اور بھی چوٹیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مشہور کار ریسر مائیکل شوماکر بھی سکی انگ کرتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے تھے۔















