امینڈا نوکس شادی کرنے والی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty
امریکی طالبہ امینڈا نوکس جنہیں اٹلی میں اپنے فلیٹ میں رہنے والی ایک برطانوی طالبہ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اطلاعات کے مطابق ایک موسیقار سے شادی کرنے والی ہیں۔
سئیٹل ٹائمز کے مطابق نوکس کی منگنی کولن سدر لینڈ کے ساتھ ہوئی ہے جنہیں وہ اپنے سکول کے زمانے سے جانتی ہیں۔
انہیں 2007 میں میریڈتھ کریشر کے قتل کے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اُن کی غیر موجودگی میں اطالوی عدالت نے ان کی سزا کو اُن کی غیر موجودگی میں بحال کر دیا تھا۔
نوکس جو اپنی پہلی سزا مسترد کیے جانے کے بعد امریکہ واپس لوٹی تھیں نے ہمیشہ اپنی بیگناہی پر اسرار کیا ہے۔
مریڈتھ کریشر جن کا تعلق جنوبی لندن کے علاقے کولسڈن سے ہے کو اٹلی میں پیروگیا کے علاقے میں واقع اُن کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے ہلاک کر دیا گیا تھا جو وہ امینڈا نوکس کے ساتھ شیئر کرتی تھیں۔
روڈی گوڈ جن کا تعلق آئیوری کوسٹ سے ہے کو بھی اُن کے قتل کے الزام میں سزا دی گئی تھی اور وہ 16 سال کے لیے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
نوکس کو بھی میریڈتھ کریشر کے قتل کے الزام میں اُس وقت اُن کے اطالوی بوائے فرینڈ رفائیلی سولیسیٹو کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا مگر دونوں نے اس جرم سے انکار کیا تھا۔
اُن پر مقدمہ 2009 میں چلایا گیا تھا اور اسی سال انہیں سزا دی گئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم 2011 میں ایک 8 اراکین پر مشتمل جیوری نے دونوں کو قتل کے جرم سے بری کر دیا تھا جس کی بنیاد ڈی این اے کے ثبوت جمع کرنے کے طریقۂ کار پر شکوک و شبہات پر رکھی گئی تھی۔
اس کے نتیجے میں استغاثہ نے دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا اس بنیاد پر کہ اہم ثبوت کو رد کر دیا گیا ہے اور 2014 میں سزا بحال کر دی گئی تھی۔
نوکس نے کہا ہے کہ وہ اٹلی واپس نہیں جائیں گی اور سولیسیٹو ابھی تک اٹلی میں ہیں۔
ایک اطالوی عدالت مارچ میں اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ حالیہ فیصلے کو بحال رکھا جائے یا نہیں۔



















