ترکی کے حملے میں کون ملوث؟
وقت اشاعت
ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں ایک امن ریلی کے دوران دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے شدت پسندوں نے کیے ہیں۔ ان اطلاعات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ان میں سے ایک خود کش حملہ تھا۔
وہاں کی تازہ صورتحال پر بی بی سی کے پروگرام سیربین میں ماہ پارہ صفدر نے ترکی میں مقیم پاکستانی صحافی فرقان حمید سے بات کی ہے۔