لندن کا بگ بین خاموش ہونے والا ہے؟

،تصویر کا ذریعہPA
لندن کے مشہور بگ بین کو لٹل جان سے تبدیل کر دیا جائے، کیا برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخی گھڑی اب خاموش ہو جائے گی؟
ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’گریٹ کلاک‘ یا عظیم گھڑی کو فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے اور اس کے لیے چار کروڑ پاؤنڈ درکار ہیں۔ اگر گھڑی کی مرمت نہ کی گئی تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
لیکن اب نوٹنگھم سٹی کونسل نے پیشکش کی ہے کہ اس گونج دار گھڑیال کی آواز کو دس ٹن وزن والے گھنٹے ’لٹل جان‘ سے تبدیل کر دیا جائے۔
ڈیوڈ لیون نے کہا کہ یہ ملک میں موجود ’سب سے بہترین گھڑیال ہے‘۔
بگ بین خاموش ہو جائے اس خبر نے نوٹینگھم سٹی کونسل کو اپنی پیشکش دینے پر مجبور کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک لندن کی گھڑی کی مرمت ہو رہی ہے اُس وقت تک بی بی سی اُن کی گھڑیال کی براہراست آواز نشر کر سکتی ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن کی یادگار گھڑی کی سوئیوں، پنڈولم اور الزبتھ ٹاور کو بھی مرمت کی ضرورت ہے۔ آخری بار گھڑی کی مرمت 31 سال قبل کی گئی تھی۔
پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ابھی تک کام کا فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن یہ کتنے عرصے میں ہو گا اور کتنی لاگت آئے گی اس پر سب متفق ہیں۔‘
ہاؤس آف کامنز کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 156 سالہ پرانی گھڑی میں خرابیاں ہیں اور اس میں دارڑیں پڑھ گئی ہیں۔ مرمت کی ضرورت ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام کا کہنا ہے کہ ’گھڑی کو گرنے سے بچانے کے لیے‘ چار کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ کی ضرورت ہے لیکن فوری مرمت کے لیے 4 کروڑ پاؤنڈ چاہیے۔
رواں سال اگست میں گھڑیال مقامی وقت سے چھ سکینڈ بعد بجا تھا، جس کی وجہ سے بی بی سی ریڈیو فور کی نشریات میں تعطل آیا تھا۔



















