آسٹریلیا میں فوجی تقریب پر حملے کا منصوبہ ناکام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا میں پولیس نے ایک 16 سالہ نوجوان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اینزیک ڈے کی تقریبات کے موقعے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
یہ دوسرا سال ہے جب حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے اس دن حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
اینزیک ڈے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی جنگِ عظیم میں شرکت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اگر نوجوان پر جرم ثابت ہو گیا تو انھیں عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ نوجوان سڈنی میں صبح کے وقت منعقد ہونی والی ایک تقریب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انھوں نے اسے آبرن شہر کے مضافات میں اس کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا۔
پولیس کا خیال ہے کہ وہ تنہا کام کر رہا تھا تاہم انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
تقریبات بغیر کسی واقعے کے منعقد کی گئیں، اور ان میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سابق فوجی بھی شامل تھے۔
وزیرِ انصاف مائیکل کینان نے کہا کہ ملزم کی عمر تشویش ناک ہے لیکن یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا: ’بدقسمتی سے جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ ایک زنجیر کی کڑی ہے جس میں نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسایا جاتا ہے۔‘
گذشتہ سال ایک 15 سالہ برطانوی لڑکے کو اینزیک ڈے پریڈ کے موقعے پر حملہ کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔



















