ٹیکساس میں بس حادثہ، آٹھ افراد ہلاک درجنوں زخمی

وقت اشاعت

امریکی ریاست ٹیکساس میں بس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بس ان افراد کو کسینو لے جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب ڈرائیور ہائی وے 83 پر بس کو قابو نہ کر سکے۔ جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی تاہم اس حادثے میں کسی دوسری گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔

اس حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔ بچ جانے والے افراد میں بس کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دی لاریڈو مارننگ ٹائمز کے مطابق او گی اے چارٹرز کی بس میں 51 افراد سوار تھے جو ایگل پاس میں کسینو کی جانب سفر کر رہے تھے۔

روپورٹ مکے مطابق: ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹیکساس کے عوامی تحفظ کے محکمے سے تعلق رکھنے والے ٹروپر کانریڈ ہین کا کہنا ہے کہ ’ہمارے ٹروپر اس حادثے وجوہات معلوم کر رہے ہیں لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ سنیچر کو ہونی والی بارش سے یہ علاقہ متاثر ہوا تھا لیکن ابھی یہ واضح نہیں کے بس کے الٹنے کی وجہ یہی تھی یا نہیں۔