قوانین کی خلاف ورزی، شریعہ ایئر لائن کی پروازیں معطل

ہوابازی کے ضابطے کی پابندی نہ کرنے کے لیے رایانی ایئر کی پرواز معطل کر دی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنہوابازی کے ضابطے کی پابندی نہ کرنے کے لیے رایانی ایئر کی پرواز معطل کر دی گئی ہے
وقت اشاعت

اسلامی شریعہ کے تحت پرواز کرنے والی ملائیشیا کی پہلی ایئر لائنز ’راياني ایئر ‘کو قوانین توڑنے کے الزام میں پروازوں سے روک دیا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کے شعبے ڈی سی اے نے کہا ہے کہ رياني ایئر کی حفاظتی جانچ اور انتظامی معاملات کے پیش نظر اس کے اجازت نامے کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔

٭ <link type="page"><caption> ملائیشیا کی اسلامی ایئرلائن کے ہندو مالک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151228_how_malaysia_islamic_airline_works_sr" platform="highweb"/></link>

رایانی ایئر گذشتہ سال دسمبر میں لانچ کی گئی تھی اور اس میں صرف حلال کھانے پیش کیے جاتے تھے۔ اس میں شراب کی سہولت نہیں تھی اور عملے کو باحیا لباس پہننے کی اجازت تھی۔

راياني ایئر کے بیڑے میں دو بوئنگ 400-737 طیارے شامل ہیں۔

ایئرلائن کے عملے کے لیے اسلام کے مطابق لباس تھے
،تصویر کا کیپشنایئرلائن کے عملے کے لیے اسلام کے مطابق لباس تھے

ڈي سي اے نے کہا ہے کہ راياني ایئر اب کاروباری ایئر لائن کی طرح خدمات فراہم نہیں کر سکے گی۔

پرواز کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اس ایئر لائن کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد حفاظتی انتظامات کے بارے میں اس کی جانچ ہوئی تھی۔

ملائیشیا کے شہری ہوابازی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ’ایئر لائن نے ایئر سروس لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی اور اس میں ایک پیشہ ور ایئر لائن کی طرح کام کرنے کی اقتصادی اور انتظامی صلاحیت کی کمی ہے۔