’کرنل‘ نظام الدین دنیا کے عمر رسیدہ شخص؟

اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ نظام الدین کی عمر وہی ہے جو ان کے ووٹر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر لکھی ہے تو گنیز والے یقینی طور پر ان کے پاس جلد پہنچ سکتے ہیں
،تصویر کا کیپشناگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ نظام الدین کی عمر وہی ہے جو ان کے ووٹر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر لکھی ہے تو گنیز والے یقینی طور پر ان کے پاس جلد پہنچ سکتے ہیں
    • مصنف, نتن سری واستو
    • عہدہ, بی بی سی ہندی
  • وقت اشاعت

صبح اٹھنے پر دودھ، دوپہر میں دیسی گھی کے ساتھ دال اور سبزیاں اور رات کو سونے سے پہلے دودھ پینا کسی نوجوان کی خوراک ہو تو تعجب نہیں ہو گا۔

لیکن یہ خوراک ہے آزاد ہند فوج کے بانی سبھاش چندر بوس کے ڈرائیور ہونے کا دعویٰ کرنے والے سیف الدین عرف ’کرنل‘ نظام الدین کی، جو دنیا کے سب سے عمر رسیدہ مرد ہونے کے ریکارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

نظام الدین نے اعظم گڑھ ضلعے میں اپنے گھر کے نزدیکی سرکاری بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست دی تھی اور اس میں ثبوت کے طور دیےگئے ووٹر شناختی کارڈ کے مطابق ان کی عمر 116 سال اور تین ماہ ہے۔

اسی سال جنوری میں دنیا کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص يسترو كوئڈے کا 112 سال کی عمر میں جاپان کے ناگویا ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔

درزی کے پیشے سے وابستہ يسترو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 2015 میں یہ خطاب دیا تھا۔

ان کے بعد اب گنیز ریکارڈ اسرائیلی شخص اسرائیل كرستال کے نام ہے جن کا جنم 1903 میں ہوا تھا۔

اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ نظام الدین کی عمر وہی ہے جو ان کے ووٹر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر لکھی ہے تو گنیز والے یقینی طور پر ان کے پاس جلد پہنچ سکتے ہیں۔

اس درمیان خود نظام الدین کی يادداشت بہت خراب نہیں ہوئی، البتہ وہ کچھ اونچا سننا لگے ہیں اس لیے سننے والی مشین لگا کر روزانہ شام کو ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں اور دن میں ریڈیو سنتے ہیں۔

گذشتہ سال میں خود ان کے گھر پر ملنے گیا تھا۔ تب ان کے ناشتے کا وقت تھا جس میں مكھانے اور دودھ کھائے جا رہے تھے۔

منگل کو ان کے بیٹے اکرم سے فون پر بات ہوئی تو بولے: ’ابّا اب تھوڑا کمزور ہو گئے ہیں لیکن کبھی کبھی پرانی باتیں دہراتے رہتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا: ’ان دنوں شام چھ بجے کھانا کھا لیتے ہیں اور زیادہ تر سبزیاں کھاتے ہیں جن میں کریلا ان کی ان کی پسنديدہ سبزي ہے۔ انھیں کبھی گوشت یا انڈے پسند نہیں رہے۔ دودھ کے بغیر تو یہ رہ ہی نہیں سکتے۔‘

ویسے کرنل نظام الدین کی بیوی اجيب النسا کی عمر بھی 107 ہو چکی ہے اور ان کی طبیعت خراب رہتی ہے۔

خود نظام الدین کی ياد داشت بہت خراب نہیں ہوئی ہے اور چونکہ وہ کچھ اونچا سننا لگے ہیں اس لیے سننے والی مشین لگا کر روزانہ شام کو ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں
،تصویر کا کیپشنخود نظام الدین کی ياد داشت بہت خراب نہیں ہوئی ہے اور چونکہ وہ کچھ اونچا سننا لگے ہیں اس لیے سننے والی مشین لگا کر روزانہ شام کو ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں

نظام الدّین کے بیٹے نے بتایا کہ باپ کو کبھی ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی شکایت نہیں رہی تاہم انھیں ایک دقت ہمیشہ رہی۔

اکرم نے کہا: ’جب سے میں نے ہوش سنبھالا، ابا کے گھٹنے میں درد کی شکایت دیکھی جس کے لیے وہ آج تک درد کش ادویات کھا رہے ہیں۔ اب چونکہ بزرگ ہیں تو ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مہینے میں ایک بار طاقت کا انجکشن لگوانا ضروری ہے۔‘

پاسپورٹ پر بھی ان کی عمر 116 برس درج ہے
،تصویر کا کیپشنپاسپورٹ پر بھی ان کی عمر 116 برس درج ہے

گذشتہ سال بی بی سی اردو سے ہونے والی خصوصی بات چیت میں ’کرنل‘ نظام الدین نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ برما میں سبھاش چندر بوس کے ڈرائیور تھے اسی وقت نیتا جی پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ کسی نے نیتا جي پر گولیاں چلائی تھیں جس میں سے ایک گولی نظام الدین کی پیٹھ پر بھی لگی تھی اور اسے آزاد ہند فوج میں بطور ڈاکٹر کام کرنے والی کیپٹن لکشمی سہگل نے نکالا تھا۔

گذشتہ سال چندر بوس کی پڑ پوتی راج شري چودھری بھی نظام الدین سے ملنے اعظم گڑھ گئی تھیں۔

2014 کے عام انتخابات کے دوران وارانسی میں اپنے مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی نے بھی نظام الدین کو سٹیج پر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی تھی۔